ویٹی کن نے کہا ہے کہ کلیسا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور اس کے سدباب کے لیے پہلے بھی بھرپور کوششیں کر تارہا تھا اور اب بھی کر رہا ہے ۔
ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس اس ضمن میں متواترکوششیں کر رہے
ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور اس کے سدباب کے لیے ویٹیکن کوششیں کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے متعدد واقعات کے منظر عام پر آنے سے ویٹیکن کو خاصی ندامت کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔